آزاد کشمیر ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرہ

آزاد کشمیر ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر )ورلڈ پاسبان ختم نبوت (آزادکشمیر )کے کارکنوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی اور کشمیریوں کے قتل عام کیخلاف لاہور میکلوڈ روڈ پر ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔بھارت کیخلاف آزادی کشمیر کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی گئی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قائد کشمیرورلڈ پاسبان ختم نبوت محمد فیصل اعوان اور سیکرٹری سید انشاء اللہ کاشمیری و دیگر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے بڑھتے ہوئے وحشیانہ مظالم ،قتل و غارت گری اور بھارتی کھلی دہشتگردی پر یو این او ،سلامتی کونسل ،انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں ودیگر عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی پر شدید احتجاج کیا اور اسے مسلم امہ سے مغرب کا دوہرے معیار کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔کشمیری راہنماؤں نے کہا کہ دہشتگردی بھارت اپنے تمام تر مظالم کے باوجود تحریک آزادی کشمیر کو ہرگز نہیں دبا سکتا کشمیریوں کی تحریک آزادی سے بھارت نہ صرف بوکھلاہٹ کا شکار ہے بلکہ کشمیر سے بھارت کے منحوس پاؤں اکھڑتے دیکھ کر قتل و غارت گری پر اتر آیا ہے شہداء و مجاہدینِ کشمیر کی عظیم قربانیوں سے کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا اور بھارت سوویت یونین روس کی طرح ٹکڑے ٹکڑے اور تباہ و برباد ہوگادنیا کی اب کوئی طاقت کشمیر کو آزاد ہونے سے ہرگز ہرگز نہیں روک سکتی۔