جنابی پنجاب، بجلی کی فورس لوڈ شیڈنگ، نظام زندگی مفلوج ، شہریوں کا احتجاج

جنابی پنجاب، بجلی کی فورس لوڈ شیڈنگ، نظام زندگی مفلوج ، شہریوں کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کی فورس لوڈشیڈنگ نے نظام زندگی مفلوج کر دیا۔شہری دہائیاں دینے لگے ۔(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں طویل لوڈشیڈنگ سے صارفین شدید متاثر ہورہے ہیں۔ بدھ کے روز نیشنل پاور کنٹرول سنٹر کے احکامات پر فیڈرز بند کروائے جاتے رہے۔ گزشتہ روز جبری بندش کا سلسلہ شروع ہوا۔ جو مختلف گرڈ اسٹیشنوں کے فیڈرز پر وقفے وقفے سے جاری رہا۔ بجلی کی کمی کے باعث بندش کا سلسلہ جاری کیا گیا۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجانے کب بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات ملے گی۔ میپکو ترجمان کے مطابق شیڈول سے ہٹ کر بجلی کی بندش این پی سی سی کے احکامات پر ہورہی ہے۔ صارفین کو کوٹہ کے مطابق بجلی کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔
بجلی کی لوڈشیڈنگ