وزیراعظم کی گاڑی کیلئے ٹیمپرڈ ٹائر خریدنے والے اہلکار  کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا 

وزیراعظم کی گاڑی کیلئے ٹیمپرڈ ٹائر خریدنے والے اہلکار  کو نوکری سے فارغ کر ...
وزیراعظم کی گاڑی کیلئے ٹیمپرڈ ٹائر خریدنے والے اہلکار  کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کی مرسڈیز بینز گاڑی کے لیے مبینہ طور پر ٹیمپرڈ ٹائر خریدنے کے الزام میں ایک اہلکار کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔

نجی وییب سائٹ ’پروپاکستانی ‘نے  ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ کابینہ ڈویژن نے ٹرانسپورٹ سپروائزر غلام صادق کو مرسڈیز بینز کار کے لیے ٹیمپرڈ ٹائر خریدنے کے الزامات پر ملازمت سے برطرف کیا ہے۔یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب چند ماہ قبل وزیر اعظم کے ایک رشتہ دار کے اسلام آباد سے لاہور سفر کے دوران گاڑی کے ٹائر پھٹ گئے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کی گاڑی کے ٹائروں کی خریداری کے معاملے کی تحقیقات کیں، جس میں انکشاف ہوا کہ کابینہ ڈویژن کے اہلکار، بشمول محمد خلیل، نے غلام صادق کے ساتھ ملی بھگت کرکے وی وی آئی پی مرسڈیز بینز کار کے بلٹ پروف ٹائرز کی خریداری کے لیے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا۔

ان اہلکاروں نے من پسند سپلائر "مسٹر ولیڈ آٹوز" کو سپلائی آرڈر دینے میں مدد فراہم کی۔ غلام صادق نے سپلائر کا دورہ تک نہیں کیا اور یہ جانچنے کی زحمت نہیں کی کہ آیا وہ وی وی آئی پی بلٹ پروف ٹائر فراہم کرنے کے قابل ہے یا اس قسم کے ٹائروں کے حوالے سے تجربہ رکھتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت صرف ’مشیلن‘ کے تیار کردہ بلٹ پروف ٹائرز مرسڈیز بینز کے لیے استعمال کر سکتی ہے، لیکن کابینہ ڈویژن نے ان اہم پہلوؤں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا۔

مزید :

قومی -