سندھ میں پھانسیوں کا سلسلہ13جنوری سے شروع ہو گا،شرجیل میمن

سندھ میں پھانسیوں کا سلسلہ13جنوری سے شروع ہو گا،شرجیل میمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اے این این) وزیر اطلاعا ت سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے 3ہزار مقدمات زیر التوا ،پھانسیوں کا سلسلہ13جنوری سے شروع ہو گا،دہشتگردی کے مقدمات وفاق کی منظوری سے چلیں گے،قومی ایکشن پلان کے 14نکات صوبائی حکومتوں کے زمرے میں آتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سندھ کی قومی ایکشن پلان سے متعلق ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کا ہمیشہ کے لیے صفایا چاہتے ہیں، ایکشن پلان کمیٹی کے اجلاس میں مکینزم پر غور کیا گیا، 21 ویں ترمیم کامقصددہشتگردی کاخاتمہ کرناہے، صوبے وفاق کو سفارش کرینگے،وفاق کیسز ٹرائل کورٹ بھیجے گا، سندھ میں بھتاخوری اورٹارگٹ کلنگ کے3 ہزارکیسززیرالتوا ہیں،صوبے میں پھانسیوں کا عمل 13جنوری سے شروع ہو گا۔ ٹرائل کورٹس میں مقدمات بھیجنے کافیصلہ وفاق کریگا۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں، بہت سارے ایسے کیسزتھے جن میں مجرموں کو 6 ،6 گھنٹوں کی سزاہوئی، ایکشن پلان کے 14 نکات صوبائی حکومتوں کے زمرے میں آتے ہیں،
شرجیل میمن

مزید :

علاقائی -