ٹرین حادثہ‘سیاسی وسماجی شخصیات کا اظہار  افسوس‘ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ

 ٹرین حادثہ‘سیاسی وسماجی شخصیات کا اظہار  افسوس‘ذمہ داروں کو سزا دینے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رحیم یار خان،جام پور،حاصلپور،صادق آباد،خانیوال(بیورورپورٹ،نمائندگان پاکستان)ایم پی اے چوہدری آصف(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
 مجیدنے کہاہے کہ اپوزیشن کی جانب سے ڈہرکی ٹرین حادثے پر سیاست چمکانا افسوسناک ہے ڈہرکی ٹرین حادثے پر دلی دکھ اور افسوس ہے اورہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں،حکومت اورقوم دکھ کی گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرڈہرکی ٹرین حادثہ کے زخمیوں کوعلاج معالجہ کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے رحیم یار خان او رصادق آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکی ہوئی ہے اورزخمیوں کابہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ شیخ زیدہسپتال میں ٹرین حادثہ کے زخمی مریضوں کاپورا خیال رکھاجارہاہے، پورا پاکستان ڈہرکی ٹرین حادثے کی وجہ سے حالت سوگ میں ہے۔جبکہ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ پنجاب و ممبر صوبائی اسمبلی فاروق امان اللہ نے صاحبزادہ پیر صالح محمد سائیں کے ہمراہ کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے ڈہرکی ٹرین حادثے پر سیاست چمکانا افسوسناک ہے ڈہرکی ٹرین حادثے پر دلی دکھ اور افسوس ہے اورہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں،حکومت اورقوم دکھ کی گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرڈہرکی ٹرین حادثہ کے زخمیوں کوعلاج معالجہ کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے رحیم یار خان او رصادق آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکی ہوئی ہے اورزخمیوں کابہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ادھر گھوٹکی ٹرین حادثے میں جان بحق ہونے والے اور زخمیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ان خیالات کا اظہار ن لیگی ایم این اے میاں ریاض حسین پیرزادہ ایم پی اے چوہدری محمد افضل گل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثہ بہت ہی غمزدہ اور المناک حادثہ ہے ٹرین حادثے میں جان بحق ہونے والے لواحقین کو اللہ پاک صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے مزید اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت کی نا اہلی ہے اس موقع پر وزیر ریلوے کو چاہیے اپنی نااہلی کو چھپانے کی بجائے استعفے دے دے ریل حادثہ حکومت کی لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے ایسے حادثات رونما ہونا حکومت کی نااہلی واضح ثابت ہو رہی ہے ایم این اے میاں ریاض حسین پیرزادہ ایم پی اے چودھری محمد افضل گل نے ٹرین حادثے پر گہرے غم کا اظہار کیا۔جبکہ ریتی اسٹیشن کے قریب افسوس ناک ٹرین حادثہ سے پوری قوم غمزدہ ہے  جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کے غم میں پوری قوم شریک ہے اور زخمی ہونے والے افراد کی صحت یابی کیلئے پوری قوم دعا گو ہے ان خیالات کا اظہار مختلف شخصیات سابق گورنر پنجاب مخدوم سیداحمد محمود،مرکزی رہنما تحریک انصاف سردار ریئس محبوب احمد،ایم پی اے سردار ریئس نبیل احمد،ایم پی اے چوہدری محمدشفیق،سابق صوبائی وزیر چوہدری شوکت داد،سابق ایم پی اے میاں عزیزاسلم،ممتاز سیاسی رہما میاں حمیداللہ شیخ،صوبائی رہنما حاجی اسد نواز چیمہ،صوبائی رہنما تحریک انصاف، چوہدری سجاداحمدوڑائچ،صوبائی رہنما ڈاکٹرطالوت سلیم باجوہ،ایم پی اے سردار ممتاز علی خان چانگ،سینئرنائب صدر چیمبرآف کامرس چوہدری خلیل احمد،سابق تحصیل ناظم میاں بشیراحمد،چیئرمین احمدپورلمہ میاں حسن انور،ممبرضلعی امن کمیٹی مولانا فضل محمودحیدری،چیئرمین قادرپور سرداراحمدعلی بھٹو،رہنما بھٹہ ایسوسی ایشن فضل خان پٹھان،چیئرمین میونسپل کیٹی صادق آباد چوہدری شفیق پپا،رہنما مسلم لیگ ن چوہدری ارشد تاج،سابق ناظم احمدپورلمہ سیدساجد میاں،سینئررہنما مسلم لیگ ن میاں ناصرعلی،سابق چیئرمین ٹان کمیٹی احمدورلمہ سیدمحمود شاہ،رہنما پیپلزپارٹی سیدطاہر محمودشاہ،عابدحسین بٹ نے گہرے افسوس غم کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ادھر  پاکستان تحریک انصاف کی رہنماممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے ٹرین حادثہ پر گہرے دکھ وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ٹرین حادثہ کے مقام پر متعدد حادثات کا ہونا سوالیہ نشان ہے؟؟ انہوں نے کہاکہ حکومت بڑی ذمہ داری اور سنجیدگی سے صورتحال کاجائزہ لے رہی ہے ریلوے میں گزشتہ کئی سالوں کی کوتاہیوں کے باعث حادثات  ہورے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹرین  حادثہ ایک قومی سانحہ ہے اس پر سیاست نہ چمکائی جائے۔
مذمت