پشاور ،پارکنگ نہ ہونے پر تین شادی ہالز سیل کردئیے گئے

پشاور ،پارکنگ نہ ہونے پر تین شادی ہالز سیل کردئیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم کی قیادت میں ٹاؤن ریگولیشن آفیسر محمد رحمان خٹک نے پارکنگ نہ ہونے پر تین شادی ہالز سیل کردئیے جبکہ دو کو نوٹسز جاری کردئیے ، ٹاؤن ناظم کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ اندرون شہر اور ٹاؤن ون کے حدود میں بعض شادی ہالز کے ساتھ کارپارکنگ کی سہولت موجود نہیں ہے اور تقریبات کی صورت میں مہمان گاڑیاں سڑکوں ، گلیوں اور چورا58ہوں میں پارک کرتی ہے جس کی وجہ سے شہریوں،تاجروں اور مریضوں کو آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کانوٹس لیتے ہوئے ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم نے ازخود تجاوزات عملہ کے ہمراہ گلز شادی ہالز زرگرآباد، الوحید بینکویٹ ہال یکہ توت ،ملن شادی ہال، رائل کیسٹل اور نیو بندھن گیندرنگ ہال پر چھاپے مارکر کارپارکنگ چیک کی جس میں گلز شادی ہال، الوحید بینکویٹ ہال اور ملن شادی ہال کو پارکنگ کی سہولت نہ 58ہونے پر سیل کردیا گیا جبکہ رائل کیسٹل اورنیو بندھن شادی ہال کونوٹس جاری کرتے ہوئے کارپارکنگ کی جلد سے جلد بندوبست کرنے کا حکم دیا واضح رہے کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے رولز کے مطابق شادی ہال کے 50 فیصد جبکہ پلازہ میں 23 فیصد کارپارکنگ لازمی قراردیا گیا ہے اور جو شادی ہالز پ58ہلے سے بنے ہیں انہیں اپنے قریب علاقے میں پارکنگ کی سہولت یقیینی بنانے کے رولز وضع ہے اور ایسیا نہ کرن والوں کے خلاف ٹاؤنز انتظامیہ نے ایشکن شروع کیا ہے