ناصر شاہ چیئرمین سینیٹ کا ووٹ مانگنے ایم کیو   ایم کے پاس پہنچ گئے، کیا باتیں ہوئیں؟

ناصر شاہ چیئرمین سینیٹ کا ووٹ مانگنے ایم کیو   ایم کے پاس پہنچ گئے، کیا باتیں ...
ناصر شاہ چیئرمین سینیٹ کا ووٹ مانگنے ایم کیو   ایم کے پاس پہنچ گئے، کیا باتیں ہوئیں؟
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے امید ظاہر کی ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی حمایت کرے گی۔

ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ انہوں نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں حمایت حاصل کرنے کیلئے ایم کیو ایم  رہنماؤں سے ملاقات کی، رابطہ کمیٹی میں جو فیصلہ ہوگا اس سے ہمیں  آگاہ کیا جائے گا، جو فیصلہ ہوگا وہ صوبے کی بہتری کیلئے ہوگا، ہماری طرف سے رابطہ کمیٹی میں مضبوط کیس پیش کیا گیا ہے۔کچھ ایشوز حل طلب ہیں، ان پر اچھی پیشرفت ہوگی اور مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی دروازے بند نہیں کیے جاتے، رابطے ہوتے رہتے ہیں اور یہی جمہوریت کا حسن ہے۔ سینیٹ الیکشن میں اگرچہ ایم کیو ایم نے ہمیں سپورٹ نہیں کیا لیکن اب امید ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر ہماری حمایت کریں گے۔