جی ڈی اے نے تحریک انصا ف کے کل ہونیوالے احتجاج کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

جی ڈی اے نے تحریک انصا ف کے کل ہونیوالے احتجاج کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا
جی ڈی اے نے تحریک انصا ف کے کل ہونیوالے احتجاج کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)جی ڈی اے  نے تحریک انصا ف کے کل ہونیوالے احتجاج کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا ۔ جی ڈی اے اور اتحادی جماعتوں نے فراڈ الیکشن کے نتیجے میں وجود میں آنے والی حکومتوں کے خاتمے تک احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے کل (اتوار کو) سندھ بھر میں ہونے والے احتجاج کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ اس بات کا اعلان جی ڈی اے کے چیف کوآرڈینیٹر سید صدرالدین شاہ راشدی نے جی ڈی اے اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد فنکشنل ہاؤس کلفٹن میں کیا۔ اس موقع پر سید زین شاہ، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، سردار عبدالرحیم، مسرور سیال، سید جلال شاہ جاموٹ، مظہر راہوجو، بیرسٹر حسنین مرزا، نند کمار، راجا اظہر، عبدالرزاق راہموں، ارباب انور، انجینیر عبدالکریم شر، خواجہ نوید امین سمیت دیگر موجود تھے ۔

"جنگ " کے مطابق سید صدرالدین شاہ راشدی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کب کے ہوچکے لیکن ابھی تک الیکشن کے نتائج آرہے ہیں مینڈیٹ کسی کا اور کام کسی کے آیا ان الیکشن میں ووٹ نہیں نوٹ کام آیا ہم اور ہمارے تمام اتحادی اس بوگس الیکشن کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔عوامی مینڈیٹ کی توہین کرکے قائم کی گئی حکومت کے خاتمے تک ہماری پرامن جدوجہد جاری رہے گی جب تک یہ ناجائز حکومت گھر واپس نہیں چلی جاتی ہم میدان عمل میں رہیں گے عوام کے ووٹوں کا ہم نے تحفظ کرنا ہے۔