برطانیہ کا تاریخی لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ تالیوں اور سیٹیوں کی بجائے اذان سے گونج اٹھا

برطانیہ کا تاریخی لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ تالیوں اور سیٹیوں کی بجائے اذان سے گونج ...
برطانیہ کا تاریخی لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ تالیوں اور سیٹیوں کی بجائے اذان سے گونج اٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



 لندن(آئی این پی )لندن کا تاریخی لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ رمضان المبارک کے دورن تالیوں اور سیٹیوں کی بجائے اذان سے گونج اٹھا ۔ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں رمضان ٹینٹ پراجیکٹ کے زیر اہتمام اوپن افطار میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ افطار میں مسلم کمیونٹی کے علاوہ مقامی غیر مسلم افراد کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

افطار سے قبل شرکاء کو دین اسلام کی حقانیت اور روزے کی اہمیت سے متعلق آگاہ کیا گیا جبکہ اذان مغرب پر غیرمسلموں نے بھی کھجور سے افطار کیا۔اس موقع پر بانی و سی ای او رمضان ٹینٹ پراجیکٹ عمر صلاح کا کہنا تھا کہ اوپن افطار کا مقصد مختلف کمیونیٹیز کو قریب لانا ہے، دنیا بھر میں افطار پارٹیز کمیوٹیز کے درمیان رابطے کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔

عمر صلاح نے کہا ونزر کاسل میں افطار کی اجازت دینے پر بادشاہ چارلس کے انتہائی شکر گزار ہیں، برطانیہ کی کثیر الثقافت معاشرہ قابل فخر ہے اور ہم اپنی کاوش کے ذریعے لوگوں کے دل جیتنے کی کوشش کررہے ہیں۔انگلینڈ کی ٹیم کے کھلاڑی ثاقب محمود نے بھی افطار میں شرکت کی جبکہ اوپن افطار میں شرکت کرنے والوں نے مل کر افطار کرنے کے تجربہ کو شاندار قرار دیا۔

اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ افطار میں شرکت سے مختلف مذاہب کے ماننے والوں کی غلط فہمیاں دور ہوں گی۔

واضح رہے رمضان ٹینٹ پراجیکٹ کے زیراہتمام گزشتہ 13 برسوں سے ملک کے اہم مقامات پر افطار کا اہتمام کیا جارہا ہے جبکہ بادشاہ چارلس نے بھی گزشتہ ہفتہ اپنے شاہی محل کے دروازے مسلمانوں کیلئے کھول دیئے تھے۔