کیویز کپتان کا ٹیم میں ایک تبدیلی کا اعلان 

کیویز کپتان کا ٹیم میں ایک تبدیلی کا اعلان 
کیویز کپتان کا ٹیم میں ایک تبدیلی کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈکے کپتان مچل سینٹنر نے کہاہے کہ مقابلے کیلئے پوری طرح تیار ہیں،سکوربورڈ پر بڑاٹارگٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

چیمپئنزٹرافی کے فائنل کا ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مچل سینٹنر نے کہاکہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے،پچ ویسی  ہے ہے جیسے بھارت کے خلاف پچھلے میچ کی تھی،ان کاکہناتھا کہ مقابلے کیلئے پوری طرح تیار ہیں،سکوربورڈ پر بڑاٹارگٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔مچل سینٹنر کا مزید کہناتھا کہ توقعات کے مطابق بھارتی شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے،ان کاکہناتھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔نیوزی لینڈ کیلئے یہ بڑا موقع ہے، زیادہ رنز کی کوشش ہوگی،بھارتی ٹیم یہاں اچھا کھیلتی آ رہی ہے اور ہم بہتر کھیل کی کوشش کریں گے۔ 

ان کا کہناتھا کہ بدقسمتی سے میٹ ہنری فٹ نہیں ہو سکے،ان فٹ میٹ ہنری کی جگہ نتھن سمتھ کو شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈپلیئنگ الیون میں ول دینگ، راچن رویندرا، کین ولیم سن، ڈیرل مچل،ٹام لیتھم، گلین فلپس، بریسویل، کپتان مچل سینٹنر، نتھن سمتھ ٹیم کا حصہ ہیں،نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کائل جیمی سن اور ول اور  ورکی بھی شامل ہیں،