دوسری بیٹنگ سے فرق نہیں پڑتا،روہت شرما

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈکی ٹیم بہت اچھی ہے،پچ اچھی ہے، دوسری بیٹنگ سے فرق نہیں پڑتا۔
چیمپنزٹرافی فائنل کے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے کہاکہ یہاں ہم پہلے بیٹنگ اور بولنگ کرچکے ہیں،ٹورنامنٹ میں ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،آج کا میچ ہمارے لئے سب سے اہم ہے،ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔