چیمپئنزٹرافی فائنل،بھارتی بولر محمد شامی اپنی گیند پر کیچ پکڑنے کی کوشش میں زخمی ہو گئے

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔بھارتی بولر محمد شامی اپنی گیند پر کیچ پکڑنے کی کوشش میں زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کیویز کی جانب سے ول ینگ اورراچن رویندرا نے بیٹنگ کا آغاز کیا،نیوزی لینڈ نے 6اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 46رنز بنا لئے۔ول ینگ 11اور راچن رویندرا 28کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔
بھارتی بولر محمد شامی اپنی گیند پر کیچ پکڑنے کی کوشش میں زخمی ہو گئے۔ان کے ہاتھ پر گیند زور سے لگا اور خون بہنا شروع ہو گیا۔تاہم محمد شامی نے اپنا اوور جاری رکھا۔