پیپلز پارٹی الٹی سمت میں جا رہی ہے،ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

ٹھٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے رہنما ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے پیپلز پارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
ٹھٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نےکہا کہ پیپلز پارٹی نے جو بھی عوام سے وعدے کیے ایک بھی پورا نہیں کیا۔ سیلاب کے بعد دوبارہ گھر بنانے کا وعدہ بھی پورا نہیں ہوا۔ پیپلز پارٹی نے جو بھی وعدے کیے اس کی الٹی سمت میں جا رہی ہے۔
"جنگ " کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا تھا کہ ماحول کو بچانے کا وعدہ تھا لیکن اب یہ جنگلات، پہاڑ، لوگ اور جانور بیچ رہے ہیں۔ پنچاب کے عوام بھی کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔