چیمپینز ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز کس نے بنائے؟ بہترین کارکردگی دکھانے والے تمام کھلاڑیوں کی تفصیلات

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر تیسری مرتبہ یہ ٹائٹل جیت لیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 251 رنز بنائے، جس کے جواب میں بھارت نے 49 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بہترین کھلاڑیوں پر ایک نظر:
سب سے زیادہ رنز: راچن رویندرا (نیوزی لینڈ)
راچن رویندرا نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں نیوزی لینڈ کے لیے 4 میچز کھیلے اور دو سنچریوں کی مدد سے 263 رنز بنائے۔
سب سے زیادہ انفرادی سکور: ابراہیم زدران (افغانستان)
افغانستان کے اوپنر ابراہیم زدران نے 26 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف گروپ بی میچ میں 146 گیندوں پر 177 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔
سب سے زیادہ بیٹنگ اوسط: کے ایل راہل (بھارت)
بھارتی وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل نے چیمپئنز ٹرافی میں 5 میچز کھیل کر 140 رنز بنائے ، ان کی بیٹنگ اوسط 140.00 رہی۔
سب سے زیادہ سنچریاں: راچن رویندرا (نیوزی لینڈ)
بائیں ہاتھ کے بلے باز راچن رویندرا نے 4 میچز میں 2 سنچریاں سکور کیں۔
سب سے زیادہ نصف سنچریاں: راسی وان ڈیر ڈوسن (جنوبی افریقہ)
جنوبی افریقہ کے نمبر تین بلے باز راسی وان ڈیر ڈوسن نے 3 میچز میں 3 نصف سنچریاں (52، 72*، 69) بنائیں۔
سب سے زیادہ چھکے: عظمت اللہ عمرزئی (افغانستان) اور گلین فلپس (نیوزی لینڈ)
افغانستان کے آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی اور نیوزی لینڈ کے اسٹار گلین فلپس نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں 8، 8 چھکے لگائے۔
سب سے زیادہ وکٹیں: میٹ ہنری (نیوزی لینڈ)
میٹ ہنری نے نیوزی لینڈ کے لیے 4 میچز میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔
بہترین بولنگ سپیل: ورون چکرورتی (بھارت) اور میٹ ہنری (نیوزی لینڈ)
2 مارچ کو دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان گروپ اے کے میچ میں نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری نے 8 اوورز میں 42 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ بھارت کے ورون چکرورتی نے 10 اوورز میں 42 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں۔
سب سے زیادہ 5 وکٹیں لینے والے بولر:
محمد شامی (بھارت)، عظمت اللہ عمرزئی (افغانستان)، میٹ ہنری (نیوزی لینڈ)، ورون چکرورتی (بھارت)
چیمپئنز ٹرافی 2025 میں چار بولرز محمد شامی، عظمت اللہ عمرزئی، میٹ ہنری اور ورون چکرورتی نے ایک ایک مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کیں۔
سب سے زیادہ شکار (وکٹ کیپنگ): کے ایل راہل (بھارت)
بھارتی وکٹ کیپر کے ایل راہل نے چیمپئنز ٹرافی کے 5 میچز میں 6 شکار (5 کیچ، 1 اسٹمپنگ) مکمل کیے۔
سب سے زیادہ کیچ: ویرات کوہلی (بھارت)، کین ولیمسن (نیوزی لینڈ)
ویرات کوہلی اور کین ولیمسن نے 5 میچز میں 7، 7 کیچز لیے۔
سب سے بڑی شراکت:
نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور راچن رویندرا نے 5 مارچ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں دوسری وکٹ کے لیے 164 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔