ٹھٹھہ،بچے کو بچاتے ہوئے دریائے سند ھ میں 5 افراد ڈوب گئے

ٹھٹھہ،بچے کو بچاتے ہوئے دریائے سند ھ میں 5 افراد ڈوب گئے
ٹھٹھہ،بچے کو بچاتے ہوئے دریائے سند ھ میں 5 افراد ڈوب گئے

  

ٹھٹھہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گھوڑاباری کے قریب دریائے سندھ میں 5افراد ڈوب گئے،4لاشوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال لیاجبکہ ایک بچے کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دریائے سندھ کے کنارے بچے کھیل رہے تھے جبکہ خواتین کپڑے دھو رہی تھیں کہ اس دوران ایک پاﺅں پھسلنے سے دریا میں جاگرا جس کو بچانے کیلئے 3خواتین اور ایک بچہ دریا میں کود گئے۔4لاشوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال لیاجبکہ ایک بچے کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -ٹھٹہ -