بھارت نے خدمات معطل کر دیں ،کرتار پور راہداری تیسرے روز بھی بند رہی

بھارت نے خدمات معطل کر دیں ،کرتار پور راہداری تیسرے روز بھی بند رہی
 بھارت نے خدمات معطل کر دیں ،کرتار پور راہداری تیسرے روز بھی بند رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نارووال ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی جارحیت کے بعد شکر گڑھ میں واقع کرتار پور راہداری آج تیسرے روز بھی بند رہی۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کوئی یاتری کرتار پور نہیں آیا۔ پاکستان کی جانب سے سکھ یاتریوں کے آنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ بھارت نے کرتار پور راہداری کی خدمات معطل کر دی ہیں۔