میڈیکل کالجزکے امتحان میں غلطیوں کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ

میڈیکل کالجزکے امتحان میں غلطیوں کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے امتحان میں غلطیوں کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے معاملہ پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔یہ درخواست محمد علی قریشی نے دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ میڈیکل کالجوں میں داخلہ کے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پیپر میں 14 غلطیاں تھیں، عدالتی حکم پر جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی، کمیٹی نے بھی پیپر میں 9 غلطیوں کی نشاندہی کی ہے لیکن یو ایچ ایس نے صرف دو غلطیاں تسلیم کرکے طلبا کو اضافی نمبر دیئے؂
،61 ہزار سے زائد طلبا کا مستقبل یو ایچ ایس کی غلطی سے داؤ پر لگ گیاہے، درخواست میں یو ایچ ایس کو تمام غلطیوں کے نمبر دینے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

مزید :

علاقائی -