سیدہ کوثر کی تصنیف "عشق لاہوتی" کی تقریب رونمائی پاکستان سوشل سینٹر شارجہ اور دبئی میں ہو گی
دبئی (طاہر منیر طاہر) لندن میں مقیم پاکستانی شاعرہ سیدہ کوثر اپنی تصنیف "عشق لاہوتی" کی تقریب رونمائی کے لئے 11 نومبر 2022 کو متحدہ عرب امارات آ رہی ہیں- اسی روز "عشق لاہوتی" کی تقریب رونمائی پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں ہو گی جبکہ ان کی کتاب "عشق لاہوتی" کی تقریب پذیرائی پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ہو گی- اس کے علاوہ امارات میں پاکستانی خواتین کی سوشل تنظیم"واؤ" WOW سیدہ کوثرکے اعزاز میں ادبی نشست کا اہتمام کرے گی-