شہبازشریف کی ٹرمپ کو مبارکباد پر ایکس نے کمیونٹی نوٹ لگا دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ امریکی صدر بننے پر مبارک باد دینے کے لیے ایکس پلیٹ فارم پر پیغام جاری کیا تو ایکس نے کمیونٹی نوٹ لگا دیا۔
"آج نیوز" کے مطابق پاکستان بھر میں ایکس پلیٹ فارم کئی ماہ سے پابندی عائد ہے، حال ہی میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایکس پلیٹ فارم کے ذریعے امریکی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ پلیٹ فارم تک رسائی کے لیے وزیراعظم شریف نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (VPN) کا استعمال کیا۔
شہباز شریف کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پر ٹرمپ کے لیے پوسٹ لکھی گئی تو ایکس نے کمیونٹی نوٹ لگایا کہ وزیر اعظم شریف نے ٹرمپ کو مبارکباد دینے کے لیے ایکس تک رسائی کے لیے وی پی این کا استعمال کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹرمپ کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد میں لکھا کہ" میں پاکستان امریکا شراکت داری کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کے لیے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں"۔
تاہم ایکس پر پابندی کے باوجود وی پی این کا استعمال کرتے ہوئے شہباز شریف کی ایکس پوسٹ پر صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔