ٹر مپ کو غیر قانونی احکامات سے کیسے روکیں، پینٹاگون میں غور وفکر شروع
واشنگٹن (آئی این پی ) نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کو پکڑنے کے لیے فوج تعینات کرنے کا عندیہ دیا ہے، اس کے علاوہ امریکی اسٹبلشمنٹ سے اپنے مخالفین کو فارغ کرنیکا بھی فیصلہ کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ دفاع پینٹاگون اہلکار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم بدترین صورتحال کے لیے تیاری کر رہے ہیں لیکن فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا،قانون عسکری حکام کو غیر قانونی احکامات نہ ماننے کی اجازت دیتا ہے،امریکی فوج کی شہری علاقوں میں تعیناتی کا اقدام غیر قانونی ہوگا۔امریکی میڈیا کیمطابق پچھلی حکومت میں جنرل مارک ملی نیٹرمپ کی ایٹمی بٹن تک رسائی محدود کی تھی۔