عوام موسم سرما کی 8سبزیوں کی زیادہ کاشت یقینی بنائیں، محکمہ زراعت

    عوام موسم سرما کی 8سبزیوں کی زیادہ کاشت یقینی بنائیں، محکمہ زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (اے پی پی): محکمہ زراعت(توسیع) کے زیر اہتمام کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت موسم سرماکی8سبزیوں کے بیجوں کی فراہمی 31اکتوبر تک جاری رہے گی اور مقررہ مدت تک اعلیٰ معیارکے بیجوں کے ہزاروں پیکٹس کی فراہمی کا ہدف مکمل کیا جائیگا۔ محکمہ کے ذرائع نے بتایاکہ گھریلو سطح پر سبزیوں کی زیادہ سے زیادہ کاشت یقینی بنانے کیلئے عوام الناس کو اعلیٰ معیار، بہترین پیداواری صلاحیت کی حامل 8 سبزیوں مولی، گاجر، شلجم، دھنیہ، پالک، میتھی، سلاد، سر سوں کے بیجوں کے 116گرام وزنی پیکٹس 50روپے کی رعائتی قیمت پر فراہم کئے جا رہے ہیں اور یہ بیج کم از کم 5مرلہ کے پلاٹ میں سبزیوں کی کاشت کیلئے کافی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ گھریلو سطح پر اگائی گئی سبزیاں انسانی صحت و تنددرستی کی ضامن ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ یہ سبزیاں اکتوبر میں کاشت کی جا سکتی ہیں تاہم اگر کچھ افراد اکتوبر میں سبزیوں کی کاشت مکمل نہ کر سکیں تو وہ نومبر کے آغاز میں بھی سبزیاں کاشت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی کچن گارڈننگ سکیم پر عمل کر کے صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ بازار سے سبزیوں کی خرید پر اٹھنے والے اضافی اخراجات سے بھی بچا جا سکتاہے۔

مزید :

کامرس -