ماڑی پور سے گرفتار مبینہ بھارتی جاسوس سے کیا کچھ برآمد ہوا ۔۔؟ جان کر آپ حیران جائیں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ماڑی پور سے گرفتار مبینہ بھارتی جاسوس سے کیا کچھ برآمد ہوا ۔۔؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے ماڑی پور سے گرفتار مبینہ بھارتی جاسوس کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے منوڑہ اور چائینہ پورٹ کے نقشے برآمد، براستہ نیپال انڈیا کا سفر بھی کرچکا ہے۔
سندھ پولیس کے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی جانب سے گرفتار کیے گئے مبینہ’’ را‘‘ ایجنٹ نے انکشاف کیا ہےکہ جنگی جہاز اور سب میرین کی نقل و حرکت سے متعلق بھارت کو اطلاع کرتا تھا، تفتیش کے دوران ’’را‘‘ ایجنٹ نے محمد سلیم نے بتایا ہےکہ 1989 میں پہلی مرتبہ پاکستان آیا تھا اور منوڑہ میں رہائش پذیر تھا، 2012 اور2014 میں بھارت کا دورہ کیا اور وہاں پر ٹھاکر صاحب سے ملتا تھا۔
"جنگ " کے مطابق مبینہ بھارتی جاسوس کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم سلیم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو گذشتہ روز ایس آئی یو نے ماڑی پور سے گرفتار کیا تھا، ملزم کے قبضے سے محکموں کے سروس کارڈ،مختلف ناموں سے حاصل کیے گئے پاسپورٹ اور دیگر دستاویز برآمد ہوئی ہیں، ملزم کے قبضے سے منوڑہ اور چائینہ پورٹ کے نقشے برآمد ہوئے ہیں، ملزم سلیم براستہ نیپال بھارت کا سفر بھی کرچکا ہے ، ملزم کے خلاف دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا بھی الزام ہے۔