نجی ٹی وی کا پروڈیوسر تیسری  منزل سے گرکر جاں بحق

  نجی ٹی وی کا پروڈیوسر تیسری  منزل سے گرکر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد میں نجی ٹی وی کا ایگزیکٹیو پروڈیوسر تیسری منزل سے گرکر جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ نور جہاں تھانے کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں واقع تقی پلازہ کی تیسری منزل سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولنس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت  40 سالہ خرم اکبر خان ولد حق نواز کے نام سے کی گئی۔ متوفی تقی پلازہ میں واقع فلیٹ نمبر سی 15 کے رہائشی اورنجی ٹی وی چینل میں ایگزیٹو پروڈیوسر تھا۔اس حوالے سے ایس ایچ او شاہراہ نورجہاں امداد علی خواجہ نے بتایا کہ متوفی شخص کی والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بیٹا رہائشی عمارت کی تیسری منزل پرواقع پانی کی ٹنکی کا والوو کھولنے گئے تھے جہاں ان کا پاوسلیپ ہوا اور وہ تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہوگئے۔

مزید :

صفحہ آخر -