چلڈرن لائبریری میں گرینڈ سیرت کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ ،طلباء کو خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا

 چلڈرن لائبریری میں گرینڈ سیرت کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ ،طلباء کو خصوصی ...
 چلڈرن لائبریری میں گرینڈ سیرت کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ ،طلباء کو خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر چلڈرن لائبریری نے پہلی مرتبہ گرینڈ سیرت کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ سیرت کانفرنس میں 10 سے 14 سال تک کے بچوں کے درمیان مضمون نویسی، سیرت کوئز، نعت، اسلامی خطاطی سمیت دیگر مقابلہ جات کروائے جائیں گے۔ کانفرنس 11 سے 13 ستمبر تک چلڈرن لائبریری میں  ہوگی۔ مختلف سکولوں کے چھٹی سے آٹھویں کلاس تک کے طلباء ان مقابلہ جات کا حصہ ہوں گے جبکہ مقابلہ کے ونرز طلباء کو خصوصی انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔

وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ سیرت کانفرنس کے انعقاد کا مقصد طلبہ کو اسلامی شعائر سے روشناس کروانا ہے۔  بچوں کو اوائل عمری میں  نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کرنا بہت ضروری ہے۔ اس ضمن میں چلڈرن لائبریری کو یہ ذمہ داری سونپی ہے۔ چلڈرن لائبریری بچوں کی تربیت کے حوالے سے ایک کردار ساز ادارہ ہے۔

 رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت بچوں کی ذہنی، فکری، اخلاقی تربیت کیلئے مؤثر حکمت عملی بنا رہی ہے۔ گرینڈ سیرت کانفرنس بچوں کو اسوہ حسنہ سے آگاہی دینے کا سبب بنے گی۔ سیرت کانفرنس میں شامل سرگرمیوں کے ذریعے طلباء میں  تحقیق کی عادت پیدا کریں گے۔