پاکستانی صحافی عامر نوید ملک کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں ایک عرصہ صحافتی خدمات انجام دینے والے پاکستانی صحافی عامر نوید ملک کے انتقال پر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ایک تعزیتی اجلاس ہوا جس میں صحافتی تنظیموں پی جے ایف، پی ایف یو جے اور ایمرا کے عہدیداران خالد ملک، طاہر منیر طاہر، طارق ندیم، ارشد رانا، سہیل خاور، خالد محمود گوندل،مدثر خوشنود، انصر اکرم، حافظ عبدالرؤف اور حاجی محمد یٰسین نے شرکت کی-
دوران اجلاس مرحوم صحافی عامر نوید ملک کے اوصاف حمیدہ بیان کئے گئے اور امارات میں ان کی صحافتی خدمات پر روشنی ڈالی گئی-حافظ عبدالرؤف نے مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی-