مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی اقدامات ، بلوچستان میں عوام نے ایسا کام کردیا کہ ہرپاکستانی خوشی سے جھوم اٹھا

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی اقدامات ، بلوچستان میں عوام نے ایسا کام ...
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی اقدامات ، بلوچستان میں عوام نے ایسا کام کردیا کہ ہرپاکستانی خوشی سے جھوم اٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف اضلاع میں ریلیاں ،مظاہرے اور دھرنے منعقد کئے گئے۔ضلع ڈیرہ بگٹی میں بھارتی مظالم کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں تاجر برادری، علماءکرام اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی، ریلی کے شرکاءنے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کے پاکستان سے الحاق کے نعرے درج تھے۔جعفر آباد میں بھی جماعت اسلامی کے تحت ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کو ملانے والی مرکزی قومی شاہرہ کو احتجاجا بلاک کردیا اور مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ضلع خضدار میں کھٹان سے پریس کلب تک بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی، شرکاءکا کہنا تھا کہ نہتے عوام پر کلسٹر بموں کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ہمیں تمام ذرائع سے کشمیروں کی آواز کو اٹھانا چاہیے۔ہرنائی میں جمعیت علماءاسلام کے تحت کشمیر میں بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف ریلی نکالی نکالنے سمیت مظاہرہ کیا گیا، شرکاءنے بھارت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیر کے نہتے مظلوم عوام پر ظلم کے پہاڑ کھڑے کرکے قتل وغارت کا سلسلہ شروع کردیا ہے، اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بھارت کو فوری طور پر لگام دے۔ضلع سبی میں انجمن تاجران کی اپیل پر مکمل شٹرڈائون ہڑتال کی گئی، اس دوران تمام کاروباری مراکز، مارکٹیں اور دکانیں مکمل بند رہیں، انجمن تاجران نے سول سوسائٹی اور آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ہمراہ کشمریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔