ژوب میں گاڑی پل سے نیچے گرگئی، جمیعت علما اسلام کے رہنما اور سابق گورنر بلوچستان سید فضل آغا سمیت5افراد زخمی

ژوب میں گاڑی پل سے نیچے گرگئی، جمیعت علما اسلام کے رہنما اور سابق گورنر ...
ژوب میں گاڑی پل سے نیچے گرگئی، جمیعت علما اسلام کے رہنما اور سابق گورنر بلوچستان سید فضل آغا سمیت5افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چمن (ڈیلی پاکستان آن لائن)چمن میں ژوب کے علاقے گستوئی میں گاڑی پل سے نیچے گرنے کے نتیجے میں  سابق گورنر بلوچستان اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما سید فضل آغا سمیت 5 افراد  شدید زخمی ہوگئے ہیں، تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل ۔
نجی ٹی وی ’’ جیو نیوز ‘‘کے مطابق چمن کے علاقے ژوب میں گستوئی کے قریب واقع پل سے گزرتے ہوئے سابق گورنر بلوچستان اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سید فضل آغا کی گاڑی   پل سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں سید فضل آغا سمیت 5 افراد  شدید زخمی ہوگئے ۔حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے فوری طور پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں سول ہسپتال ژوب منتقل کردیا ہے ،  جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جار ی ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق  تمام زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث آیاہے ۔سید فضل آغا کے حادثے میں زخمی ہونے کی اطلاع ملتے ساتھ ہی جمعیت علمائے اسلام کے مقامی رہنما اور کارکن ہسپتال میں جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔یاد رہے کہ سید فضل آغا اس سے قبل مسلم لیگ نواز میں بھی رہے ہیں ،وہ سابق گورنر بلوچستان اور ڈپٹی چیئر مین سینیٹ بھی رہ چکے ہیں ۔

مزید :

ژوب -