قومی ٹی 20 کپ ،آج مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا

قومی ٹی 20 کپ ،آج مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) قومی ٹی 20 کپ میں (آج) پیر کو مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل ٹی 20 کپ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں جاری ہیں، (آج) پہلا میچ گروپ بی کی ٹیموں ایبٹ آباد فالکنز اور بہاولپور سٹیگ کے مابین نیشنل گراﺅنڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ اسی گروپ میں سیالکوٹ سٹالینز اور کوئٹہ بیئرز کی ٹیمیں ڈائمنڈ کلب گراﺅنڈ، اسلام آباد میں آمنے سامنے ہوں گی۔

 گروپ ڈی میں لاہور ایگلز اور پشاور پینتھرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ راولپنڈی ریمز اور ملتان ٹائیگرز کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔