ماں باپ کی دعا سے پرفارمنس اچھی رہی ،اگلے میچ میں بھی بہتر کارکردگی دکھاوں گا:کامران اکمل
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کامران اکمل نے کہا ہے کہ ماںباپ کی دعا سے میری آج کی پرفارمنس اچھی رہی انشاءاللہ اگلے میچ بھی اچھی کارکردگی دکھاؤں گا۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ مجھے انتہائی خوشی ہے کہ پہلے ہی میچ میں 88رنز بنا کر سرخرو رہا ،میچ بہترین کارکردگی وجہ یہ بھی ہے کہ میرا پارٹنر ڈیوڈ تھا،کھیل کے دوران اچھا پارنٹر بھی کارکردگی پر کافی نظر انداز ہوتا ہے۔انہوںنے کہا کہ ہماری ٹیم کی پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل فاتح ہوں جس کے لئے ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔