این اے 264:جمال رئیسانی نے اختر مینگل کو ہرادیا
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264 کوئٹہ 3 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کامیاب ہوگئے۔
نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے 10 ہزار 678 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ان کے مقابلے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل 9 ہزار 929 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔جے یو آئی کے عبدالرحمان نے 8 ہزار 850 ووٹ حاصل کیے اور تیسرے نمبر پر رہے۔