نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ میچ، پولیس اہلکار نے تماشائی کو تھپڑ مار دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا میچ دیکھنے آنے والے تماشائی کو پولیس اہلکار نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جا رہے ایک روزہ میچ دیکھنے شہری پہنچا۔ تماشائی قذافی سٹیڈیم کے اندر جانا چاہ رہا تھا کہ پولیس نے لبرٹی چوک پر تماشائی کو روک لیا۔
پولیس اور تماشائی کے درمیان روکے جانے پر تلخ کلامی ہوئی۔ ایک پولیس اہلکار نے تماشائی کو تھپڑ مار دیا۔ تماشائی کے پاس پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا کارڈ بھی موجود تھا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔