آرمی ایکٹ کا اطلاق صرف فوج پر ہوتا ہے،جسٹس جمال مندوخیل

آرمی ایکٹ کا اطلاق صرف فوج پر ہوتا ہے،جسٹس جمال مندوخیل
آرمی ایکٹ کا اطلاق صرف فوج پر ہوتا ہے،جسٹس جمال مندوخیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آرمی ایکٹ کا اطلاق صرف فوج پر ہوتا ہے،فوجی افسران کو بنیادی حقوق، انصاف ملتا ہے یا نہیں، سب کو مدنظر رکھیں گے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی،سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل  دیئے۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آرمی ایکٹ کا اطلاق صرف فوج پر ہوتا ہے،فوجی افسران کو بنیادی حقوق، انصاف ملتا ہے یا نہیں، سب کو مدنظر رکھیں گے،جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ اس نکتے پر بھی وضاحت کریں فوجی عدالت میں فیصلہ کون لکھتاہے؟عدالت نے کہاکہ میری معلومات کے مطابق کیس کوئی اور سنتا ہے، سزاو جزا کا فیصلہ کمانڈنگ افسر کرتا ہے،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ جس نے مقدمہ سنا ہی نہیں وہ سزاوجزاکا فیصلہ کیسے کر سکتا ہے؟وکیل وزارت دفاع نے کہاکہ فیصلہ لکھنے کیلئے جیگ برانچ کی معاونت حاصل ہوتی ہے،جسٹس نعیم اختر افغان  نے کہاکہ ملٹری کورٹس میں کیسے ٹرائل کیا جارہا ہے، مراحل کیا ہیں سب بتائیں،سب سمجھ رہےہیں سویلین عدالتوں کی طرح ملٹری کورٹس ٹرائل نہیں ہوتا، ملٹری کورٹس کے ٹرائل کی کوئی مثال دیں،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آرمی ایکٹ اور باقی قانون میں فرق ہوتا ہے،آئین کے مطابق یہ تمام بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے، قانون میں معقول وضاحت دی گئی ہے۔