کراچی ائیرپورٹ پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، وزیراعلیٰ، سکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشن پر خراج تحسین

کراچی ائیرپورٹ پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، وزیراعلیٰ، سکیورٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جانیں نچھاورکرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے اور جرا¿ت اور دلیری سے قومی اثاثے محفوظ رکھے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے ملک وقوم کے لئے شہادت کا اعلیٰ رتبہ پایاجس پرپوری قوم کوفخر ہے۔ وزیراعلی نے کہاکہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر جرا¿ت اور بہادری کی مثال قائم کی ہے ۔ سکیورٹی اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ کراچی ائیرپورٹ پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ وزیراعلیٰ نے زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -