رنبیرکپور کی بہت بڑی فین ہوں،ماورہ حسین

رنبیرکپور کی بہت بڑی فین ہوں،ماورہ حسین
 رنبیرکپور کی بہت بڑی فین ہوں،ماورہ حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ڈرامہ سیریل ’آہستہ آہستہ‘ اور’میں بشری‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی خوبصورت اداکارہ ماؤرہ حسین نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ وہ بالی ووڈ ایکٹر رنبیرکپور کی بہت بڑی فین تھیں اور انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے اپنی پہلی بالی وڈ فلم رنبیرکپور کے ساتھ سائن کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ان دنوں جنوبی افریقہ کے ساحلی شہر کیپ ٹاؤن جانے کی تیاریوں میں مصروف ہے جہاں فلم کے کچھ گانوں کی عکسبندی کی جائے گی۔ ماورہ حسین نے بتایاکہ رنبیر کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرمیری اداکار ی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے ملنے کے بھی خواہشمند ہے ۔ ماورہ حسین نے مزیدکہاکہ میری ان کامیابیوں کی وجہ لاکھوں چاہنے والوں کی دعائیں ہیں اورمیں درخواست کرتی ہوں کہ وہ اسی طرح ان کے کام کو سراہتے رہیں۔

مزید :

کلچر -