عبد الحمید قاضی نے جی ایم پی ٹی وی لاہور کا چارج سنبھال لیا

عبد الحمید قاضی نے جی ایم پی ٹی وی لاہور کا چارج سنبھال لیا
 عبد الحمید قاضی نے جی ایم پی ٹی وی لاہور کا چارج سنبھال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( فلم رپورٹر )پاکستان ٹیلی وژن لاہور سینٹرکے نئے جنرل منیجر عبد الحمید قاضی نے لاہور سینٹر میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیاہے ۔پی ٹی وی لاہور سنٹر کے جی ایم آفس میں سی بی اے یونین کے مرکزی صدر جہانگیر خان،لوکل یونین کے عہدیداران اورمختلف شعبہ جات کے سربراہان نے جنرل منیجر عبدالحمید قاضی سے ملاقات کی اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔جنرل منیجر پی ٹی وی لاہور نے آج 10جون کو تمام شعبہ جات کے سربراہان کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔

واضح کیا جاتا ہے کہ 6جون کو جنرل منیجر کا چارج سنبھالنے والے فیاض احمد وڑائچ جی ایم لاہور کی بجائے لاہور سینٹر میں ہی شعبہ نیوز کے سربراہ کے طور پربدستور اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے رہیں گے ۔

مزید :

کلچر -