سندھ کا بجٹ پیش، گریڈ 16 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد، گریڈ 17 سے اوپر 30 فیصد اضافے کا اعلان، پنشن کتنی بڑھائی گئی؟

سندھ کا بجٹ پیش، گریڈ 16 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد، گریڈ 17 سے ...
سندھ کا بجٹ پیش، گریڈ 16 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد، گریڈ 17 سے اوپر 30 فیصد اضافے کا اعلان، پنشن کتنی بڑھائی گئی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نئے مالی سال کیلئے 2244 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سال 2023-24 کا بجٹ پیش کیا گیا جس میں گریڈ 1 سے 16 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد ، گریڈ 17 سے اوپر 30 فیصد ، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 17.5 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ ترقیاتی بجٹ کا حجم 689 ارب 10 کروڑ روپے ہے۔ اسلحے اور نگرانی کے سامان کیلئے 2 ارب 79 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، ریپڈ رسپانس فورس کیلئے 8 کروڑ 14 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ خودکار نمبر پلیٹس پہچاننے والے کیمروں کی خریداری کیلئے ایک ارب 56 کروڑ کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔ فرانزک لیبارٹری کیلئے 13 کروڑ 45 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے۔ نئی سیشن اور فیملی کورٹس کے قیام کیلئے 7 کروڑ 17 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلدیات کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 62 ارب مختص کئے گئے، بارش اور سیلاب متاثرین کیلئے 160 ارب روپے مختص کئے گئے۔ ضلعی ترقیاتی کاموں کیلئے 30 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔