گٹکا برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ساندہ پولیس نے شہر میں گٹکا کی ترسیل ناکام بنا دی ملزم رکشہ میں گٹکا لیکر جا رہا تھا ملزم نوید سے لاکھوں مالیت کا مضر صحت گٹکا اور کیمیکل برآمد کر لیاملزم شہر کے مختلف مقامات پر گٹکا کی خرید و فروخت اور سپلائی کرتا تھاگرفتار ملزم نوید کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلما ن لیا قت کی جانب سے ایس ایچ او ساندہ رضوان خاں اور ٹیم کو شاباش دی۔ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلما ن لیا قت نے کہا کہ نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔