پاکستان کے سنان اشفاق نے کینیڈین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان کے سنان اشفاق نے کینیڈین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں ایک اور گولڈ میڈل ...
پاکستان کے سنان اشفاق نے کینیڈین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر)  پاکستانی ایتھلیٹ سنان اشفاق احمد نے ٹورنٹو میں ہونے والی بی بی ڈبلیو کینیڈین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں ایک اور گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

سنان اشفاق نے ماسٹر میونگ کے تائیکوانڈو مارشل آرٹس کلب کی ما فجیجا کو 80 کلوگرام سے کم ویٹ کیٹیگری کے سیمی فائنل میں باآسانی دو سٹریٹ راؤنڈز میں شکست دی جبکہ اس نے فائنل میں ٹورنٹو میں ماسٹر کانگ کے بلیک بیلٹ مارشل آرٹس کلب کے یمتاتو نوح کو پوائنٹس کے فرق سے شکست دی۔

  سنان اشفاق ہمبر کالج کینیڈا میں زیر تعلیم ہیں اور وہاں بلیک بیلٹ ورلڈ کے لئے کھیلتے ہیں- ٹورنٹو کا سب سے باوقار تائیکوانڈو مرکز گرینڈ ماسٹر ٹومی چانگ کے زیر نگرانی چل رہا ہے- سنان اشفاق، دبئی کے ایک انگریزی روزنامہ گلف نیوز کے سینئر ایڈیٹر اشفاق احمد (سابق صدرپاکستان جرنلسٹس فورم) کے صاحبزادے ہیں- وہ متحدہ عرب امارات میں پیدا ہوئے اوریہیں پلے بڑھے- بین الاقوامی تقریبات میں پاکستان کے قومی دن کی نمائندگی کرتے ہیں اور شارجہ اسپورٹ کلب کے لئے بھی کھیلتے ہیں۔ وہ اب تک بین الاقوامی اور قومی سطح پر مجموعی طور پر 10 گولڈ، 5 سلور اور 2 برانز میڈل جیت چکے ہیں۔ اگست 2022 میں انہوں نے بلغاریہ میں ہونے والی جونیئر تائیکوانڈو ورلڈ چیمپئن شپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی اور اپنے ملک کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

 پاکستان کی قومی تائیکوانڈو ٹیم کے رکن سنان اشفاق نے کہا کہ انہیں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر بہت فخر ہے، یہ واقعی حیرت انگیز ہے، مجھے امید ہے کہ میں اپنے ملک اور لوگوں کا سر فخر سے بلند کروں گا۔ انہوں نے بلیک بیلٹ ورلڈ، ٹورنٹو میں اپنے کوچز کی مدد اور تربیت کے لئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ سنان اشفاق نے کہا کہ وہ آنے والے سالوں میں بین الاقوامی مقابلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔