صحت مند رہناہے تویہ خطرناک ورزشیں ہر گز نہ کریں

صحت مند رہناہے تویہ خطرناک ورزشیں ہر گز نہ کریں
صحت مند رہناہے تویہ خطرناک ورزشیں ہر گز نہ کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)ورزش کرنا صحت کے لئے بہت ہی اچھا ہے لیکن کچھ ورزشیں ایسی ہوتی ہیں جو نہ ہی کی جائیں تو اچھا ہے جس کی وجہ غلط طریقہ کار ہے۔آج ہم آپ کو ایسی ورزشوں کے بارے میں بتائیں گے جوخود سے بالکل نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ ان کو کرنے سے آپ اپنے جسم کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں اور غلط تکنیک سے اپنے آپ کو نقصان پہنچا بیٹھتے ہیں۔

وہ پاکستانی غذائیں جو فوری جسم کی اضافی چربی پگھلائیں
Spot Reduction Exercises
یہ ورزش عموماًلوگ مخصوص حصے کا وزن کم کرنے کے لئے کرتے ہیں۔اس کوشش میں وہ اپنے اس عضو کو نقصان پہنچا بیٹھتے ہیں۔ یہ بات یاد رکھیں کہ کسی مخصوص حصے کا وزن کم کرنے کے لئے کوئی ورزش نہیں ہے لہذا کوشش کریں کہ وزن کم کرنے کے لئے تمام جسم کو حرکت میں لایا جائے اور صرف ایک حصے پر توجہ نہ دی جائے۔
Leg Extensions (Seated)
جم کی بیٹھ کر ٹانگوں سے وزن اٹھانے والی یہ سب سے مشہور کی جانے والی ورزش ہے لیکن اس ورزش کے دوران ہم اپنے گٹنوں کو زخمی کر سکتے ہیں۔اس کی وجہ ماہرین یہ بتاتے ہیں کہ وزن اٹھانے کے دوران ہمارے گٹنوں پر غیر معمولی دباﺅ آجاتا ہے۔ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جو لوگ یہ ورزش کرتے ہیں انہیں کوئی خاص فائدہ بھی نہیں پہنچا اور جن لوگوں کو پہلے ہی گٹنے کی تکلیف ہو تو انہیں اس سے ہر قیمت پر دور رہنا چاہیے۔
Leg Press
جم کی جانے والی اس ورزش میں ہم کمر کے بل لیٹ جاتے ہیں اور پھر اپنے پاﺅں کے ذریعے وزن کو اٹھاتے ہیں جس سے کمر پر بہت زیادہ دباﺅ آجاتا ہے۔ایسے لوگ جن کی کمر میں تکلیف ہو انہیں اس سے بہت نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔اگر آپ کو کمر میں ہلکی سی بھی تکلیف ہے تو یہ ورزش ہر گز مت کریں۔
Seated Abduction
اس ورزش میں آپ بیٹھ جاتے ہیں اور اپنی دونوں ٹانگوں کو ایک لاسٹک یا رسی سے کھولتے ہیں۔ اس ورزش میں بھی ریڑھ کی ہڈی پر بہت زیادہ بوجھ پڑتا ہے جس سے اس میں تکلیف ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔
Leg Curls
جم میں کی جانے والی ورزش میںہم الٹے لیٹ جاتے ہیں اور پھر اپنی پنڈلیوں پر وزن اٹھاتے ہیں۔ اس ورزش میں بھی تمام بوجھ کمر پر آجاتا ہے لہذا اس ورزش کو کرنے کے لئے بھی انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔

موٹاپے کی اہم ترین وجہ جس پر ہم نے آج تک دھیان نہیں دیا،سائنسدانوں نے بتا دی
Sit Ups
اس ورزش میں زمین پر کمر کے بل لیٹ کر دونوں ہاتھوںکو جوڑ کر سر کے پیچھے لے رکھا جاتا ہے اور سر کو اپر اٹھایا جاتا ہے۔جس کی وجہ سے تمام دباﺅ کمر اور گردن پر آجاتا ہے۔اگر آپ کی کمر یا گردن میں تکلیف ہو تو یہ ورزش زیادہ اچھی چیز نہیں ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -