قانون نافذ کرنیوالے ادارے کی وین پر فائرنگ ،حساس ادارے کے 2، پولیس کے 6اہلکار شہید
راجن پور (ڈیلی پاکستان آن لائن)راجن پور میں پولیس وین پر فائرنگ سے حساس ادارے کے اہلکاروں سمیت 8پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔
نجی چینل 24 نیوزکے مطابق راجن پور میں پولیس وین پر فائرنگ کے نتیجے میں حساس ادارے کے اہلکاروں سمیت 8پولیس اہلکار شہید ہوگئے ۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، حملے میں شہید ہونے والوں میں حساس ادارے کے 2 اہلکار بھی شامل ہیں۔
واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر روانہ ہوگئی ، ڈی پی او احسن سیف اللہ بھی نفری سمیت موقع پر موجود ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایمرجنسی نافدکردی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈیرہ غازیخان میں ہونیوالے پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار شہید ہوگیا تھا ۔