امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی زمان پارک میں عمران خان کی عیادت، جلد صحت یابی کے لیے دعا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک جا کر عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ سراج الحق، نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے ہمراہ سابق وزیراعظم کی عیادت کے لیے گئے۔ انہوں نے فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پرامن، جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد کرنا ہر سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے۔ اس موقع پر ملک کی موجودہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔