سروس سے ریمووکرنا مجھے نجکاری کیخلاف مہم سے نہیں روک سکتا، صوفی رمضان

سروس سے ریمووکرنا مجھے نجکاری کیخلاف مہم سے نہیں روک سکتا، صوفی رمضان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) سروس سے ریموول کرنا مجھے نجکاری کے خلاف مہم سے نہیں روک سکتا۔ سرکاری سکولوں کو بچانے کیلئے تن من دھن قربان کرنے کی قسم کھا رکھی ہے ان خیالات کا اظہار صوفی رمضان انقلابی مرکزی صدر آل اساتذہ الائنس پنجاب و پنجاب ٹیچرز یونین نے کیا انہوں نے کہا کہ سیکرٹری ایجوکیشن نے اساتذہ اپ گریڈیشن دینے اور PEFسکولز واپس کرنے کی بجائے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے مجھے سروس سے محروم کردیا لیکن انشاء اللہ اپیل کرکے بحال ہوجاؤں گا 5ستمبر سول سیکرٹریٹ EDO'sکی میٹنگ میں ای ڈی او ایجوکیشن جھنگ سے بدکلامی کرتے ہوئے سیکرٹری ایجوکیشن کا یہ کہنا کہ انقلابی کا ریموول کا لیٹر ملااور 5ستمبر کو ہی مجھے ریموو کردیا گیا یہ سزائیں مجھے اساتذہ حقوق کی جنگ لڑنے سے نہیں روک سکتی جابرشاہین سرکاری سکولوں کو نجکاری کی بھینٹ چڑھا کر وزیراعلیٰ پنجاب کی حکومت کا خاتمہ کرنا چاہتا ہے اساتذہ کی طاقت کو معمولی نہ سمجھیں، اگر ہمیں 30ستمبر تک حقوق نہ دئیے گئے تو یکم اکتوبر سے تعلیمی بائیکاٹ اور اساتذہ سکول کے باہر کلاسز لگائیں گے اور اس کی تمام تر ذمہ داری سیکرٹری ایجوکیشن پر ہوگی،
جو پہلے وعدے پر وعدہ کرتا رہا اور اب انتقامی کاروائی کرکے ڈرادھمکا کر اساتذہ کو حقوق سے محروم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک PEFسکول واپس نہیں ہوتے، اساتذہ کو اپ گریڈیشن نہیں دی جاتی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ادارے ہوں گے تو نوجوانوں کو روزگار ملے گا، ورنہ ہماری ایم اے ، ایم ایس سی بچیاں ڈائیوو بسوں پر جاب کرنے پر مجبور ہوں گی۔ جس انداز میں انتقامی کاروائی کرتے ہوئے مجھے روزگارسے محروم کرنے کی کوشش کی گئی ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب فوری طور پر سیکرٹری ایجوکیشن کے خلاف ایکشن لے کر اساتذہ برادری کو حقوق دیں ورنہ پنجاب بھر میں دما دم مست قلندر ہوگا۔