ای سگریٹ کے تباہ کن نقصانات !

ای سگریٹ کے تباہ کن نقصانات !

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تمباکو نوشی سے پرہیز یا اس کے متبادل کے طور پر الیکٹرانک سگریٹ (ای سگریٹ) جب وجو د میں آئی تو پھر یہ وقت کے ساتھ ساتھ فیشن کی صورت بھی اختیار کرگئی۔ پہلی بار 2004ءمیں چینی مارکیٹ میں ای سگریٹ متعارف کروائی گئی پھر رفتہ رفتہ یہ پوری دنیا میں پھیل گئی۔ چینی کمپنی نے 2005ء سے 2006ءکے دوران اسے بڑی منڈیوں میں برآمد کرنا شروع کیا۔ مارکیٹ میں ای سگریٹ کے 460 سے زیادہ مختلف برانڈز موجود ہیں۔
ای سگریٹ2011ء سے2015ء کے عرصے میں ہائی سکول کے طلبا ءمیں اتنی مقبول ہوئی کہ اس کی مانگ میں 900فیصد اضافہ ہوگیا۔ 2016ء میں مڈل اور ہائی سکولوں میں ای سگریٹ استعمال کرنے والے طلباءکی تعداد 2ملین تک ہوچکی تھی۔ ان میں 40فیصد وہ نئے سموکرز تھے ،جنہوں نے اس سے قبل تمباکو نوشی نہیں کی تھی۔
ای سگریٹ ہے کیا؟
جس طرح روایتی سگریٹ پینے کو ”سموکنگ “ کہا جاتا ہے، اسی طرح ای سگریٹ پینے کے عمل کو ویپنگ (Vaping) کہتے ہیں۔ ای سگریٹ بیٹری سے چلنے والا ایک آلہ ہے، جو صارف کے کش لینے کے دوران ویپرائزڈ نکوٹین یا نان نکوٹین کی مقدار خارج کرتا ہے۔اس کا مقصد تمباکو نوشی کو دھوئیں کے بغیر استعمال کرنا ہوتاہے۔ ای سگریٹ ایک لمبی ٹیوب ہے جو عام طور پر سگریٹ ، سگار ، پائپ یا قلم سے مشابہت رکھتی ہے۔ بیشتر قابلِ استعمال کارٹریج کے ساتھ دوبارہ قابلِ استعمال ہیں لیکن کچھ ڈسپوز ایبل بھی ہیں۔ای سگریٹ کو ای سگس، الیکٹرانک نکوٹین کی فراہمی کے نظام، ویپورائزر سگریٹ اور ویپ پین کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اسے سگریٹ نوشی ترک یا منقطع کرنے کے طریقے کے طور پر مارکیٹ میں متعارف کرایا گیا تھا لیکن بعد ازاں تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ بھی صحت کے لئے بہت زیادہ نقصان دہ ہے تو 2016ء میں امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے اس کی فروخت، مارکیٹنگ اور پیداوار کے بارے میں قواعد و ضوابط نافذ کرنا شروع کردیئے۔
اگر ای سگریٹ کے نقصانات کی بات کی جائے تو زیادہ تر ای سگریٹ میں نکوٹین ہوتا ہے۔ یہ ایک ایسی لت ہے جو نوعمر دماغ میں تبدیلیوں کو متحرک کرتا ہے۔ حمل کے دوران یہ ماں اور بچے کو بھی متاثر کرتی ہے۔ اس کے استعمال سے جنین کی نشوونما متاثر ہوسکتی ہے۔ ٭٭٭

مزید :

ایڈیشن 1 -