بھارتی ٹیم کو پاکستان میں کرکٹ کھیلنی چاہیے، بھارتی صحافی بھی بالآخر بول پڑے

بھارتی ٹیم کو پاکستان میں کرکٹ کھیلنی چاہیے، بھارتی صحافی بھی بالآخر بول ...
بھارتی ٹیم کو پاکستان میں کرکٹ کھیلنی چاہیے، بھارتی صحافی بھی بالآخر بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی صحافی راجدیپ  سرڈیسائی نے ایشیاء کپ سپر فور  مرحلے میں پاک بھارت میچ بارش سے متاثر  ہونے  پر  پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کی حمایت کردی۔

راجدیپ سرڈیسائی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے لیے پاکستان کا بہترین موسم اور  بہترین بیٹنگ وکٹس ورلڈکپ کی تیاری کا بہترین موقع تھا، 15 سال سے بھارت نے پاکستان میں کرکٹ نہیں کھیلی، پاک بھارت کرکٹ تعلقات بحال کرنےکا یہ بہترین موقع تھا۔

بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ ایک جانب ہم پاکستان میں کرکٹ نہیں کھیلتے اور  دوسری جانب ہر جگہ پاکستان سےکرکٹ کھیلتے ہیں، یہ عجیب ’ہائبرڈ ماڈل‘ ہے۔