کریم کے صارفین کم از کم دو گھنٹے قبل اپنی رائیڈ بک کرسکیں گے
کراچی(پ ر)کریم نے اپنی ایپ میں Later Booking'‘ کے ذریعے صارفین کو ایڈوانس میں رائیڈ بک کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔اس فیچر کے تحت صارفین کم از کم دو گھنٹے قبل اپنی رائیڈ بک کرسکیں گے،اور اس بات کو یقینی بناسکیں گے کہ کسی بھی قسم کے رابطے کے مسائل کی صورت میں بھی ان کے پاس ایڈوانس میں رائیڈ موجود ہو۔یہ فیچر خاص طور پر طلباء اور دفاتر جانے والوں کے ساتھ ساتھ ایئر پورٹ اور نجی تقریبات میں جانے والے افراد کیلئے ترجیحی انتخاب ثابت ہوگا۔ایڈوانس رائیڈ کیلئے کریم ایپ سے رائیڈ کی مطلوبہ قسم کا انتخاب کرکے“NOW”ڈارپ ڈاؤن مینوپر ٹیپ کریں اور اپنا پسندیدہ وقت منتخب کریں۔کریم پاکستان کے جنرل منیجر رائیڈ ہیلنگ عمران سلیم نے Later Booking'‘ فیچر کی خصوصیت سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ”موبلٹی ہمارے معاشرے کا ایک لازمی حصہ ہے،جہاں صارفین آزادانہ نقل و حرکت کیلئے ہم پر انحصار کرتے ہیں۔ہم اپنی مارکیٹ کے منفرد چیلنجز کو سمجھتے ہیں اورلوگوں کی زندگیوں کو آسان اور بہتر بنانے کیلئے ہمیشہ نئے فیچرز متعارف کرانے کیلئے سرگرم رہتے ہیں۔کریم Later Booking'‘ فیچر کی طرح ایک پریمیم 5اور10کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے،جہاں صارفین 5یا10گھنٹے کے پورے دن کی طویل مدت کیلئے رائیڈ بک کرسکتے ہیں۔یہ خاص طور ہر شادیوں یا بیرون شہر سفر جیسے مواقعوں کیلئے خاصا فائدہ مند ہے،جہاں صارفین کو طویل مدت کے دوران مسلسل نقل و حرکت کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔