ضمنی الیکشن ، رحیم یار خان میں دفعہ 144 نافذ 

ضمنی الیکشن ، رحیم یار خان میں دفعہ 144 نافذ 
ضمنی الیکشن ، رحیم یار خان میں دفعہ 144 نافذ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت پنجاب نے رحیم یار خان میں پرامن ضمنی انتخابات کے انعقاد کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے رحیم یار خان میں ہر قسم کے اسلحے کی نمائش اور فائرنگ پر دفعہ 144 لگا دی۔ پابندی کا اطلاق بدھ 11 ستمبر تا جمعہ 13 ستمبر تک ہوگا۔ اس دوران ہر قسم کے اسلحے کی نمائش، فائرنگ اور الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پابندی ہوگی۔

 ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ کوئی شخص لائسنس یافتہ اسلحہ بھی نہیں رکھ سکتا۔

 یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 رحیم یار خان III میں جمعرات 12 ستمبر کو ضمنی انتخابات ہونگے۔ اس دوران امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے حکومت پنجاب نے ہر قسم کے اسلحے کی نمائش اور فائرنگ پر 3 روز کیلئے مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس پاپندی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔