ضمنی الیکشن میں ووٹنگ مشینیں تجرباتی طور پر استعمال کی جائیں گی، ترجمان الیکشن کمیشن

ضمنی الیکشن میں ووٹنگ مشینیں تجرباتی طور پر استعمال کی جائیں گی، ترجمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے حلقہ این اے 120لاہور اور پی پی 4گوجر خان کے ضمنی انتخابات میں بائیو میٹرک اور الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں حلقوں میں ان مشینوں کو صرف تجرباتی طور پر ہی استعمال کیا جائے گا تاکہ اس کے استعمال کے تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔ یہ تاثر لینا درست نہیں ہے کہ ان دونوں حلقوں میں صرف ان مشینوں کے ذریعے ہی ووٹنگ ہوگی۔ووٹنگ کا عمل قانون کے مطابق ہوگا جس میں رائج قوانین کے مطابق بیلٹ پیپر کا اجرا اور باقی الیکشن کا عمل اسی طرح ہوگا جیسے پہلے ہوتا آرہا ہے۔ ان مشینوں کو صرف تجرباتی طور پر استعمال کیا جائے گا۔ اور اس کا ووٹنگ کے عمل پر کوئی اثر نہیں ہوگاوہ سارا قانونی عمل اسی طرح ہوتا رہے گا۔ جیسے پہلے ہوتا رہا ہے۔ دوسری وضاحت اس سلسلے میں یہ ہے کہ چونکہ یہ مشینیں محدود تعداد میں ہیں لہذا پورے حلقے میں اس کا استعمال ممکن نہیں ہے۔ ان دونوں مذکورہ بالا حلقو ں کے محدود پولنگ اسٹیشن پر ہی اس کا استعمال ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے پاس اس وقت 100 بائیو میٹرک اور 150 الیکٹرونک مشینیں ہیں جو دونوں حلقوں کے پورے پولنگ اسٹیشنز پر استعمال نہیں ہو سکتے۔ صرف محدود پولنگ اسٹیشنز ہی پر ان کاتجرباتی طور پر استعمال کیا جائے گا۔
ترجمان

مزید :

صفحہ آخر -