ارشد ندیم والد ہ سے ملکر آبدیدہ ہو گئے
میاں چنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیرس اولمپکس میں گولڈمیڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم اپنے آبائی گھر پہنچنے پر والدہ کے گلے لپیٹ کر آبدیدہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق فخر پاکستان ارشد ندیم ایک بڑے قافلے کے ہمراہ اپنے آبائی گھر پہنچ گئے، اس موقع پر ان کی والدہ نے بیٹے کے گلے میں ہار پہنا کر استقبال کیا، جہاں ارشد ندیم والدہ کے گلے لگ کر روتے رہے،ارشد ندیم کی گھر آمد پر بہنوں، بچوں اور دیگر رشتہ داروں نے بھی استقبال کیا اور پاکستانی ایتھیلیٹ کے گلے میں ہار پہنائے۔