شیخ حسینہ کے نام سے منسوب عمارت کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

شیخ حسینہ کے نام سے منسوب عمارت کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ
شیخ حسینہ کے نام سے منسوب عمارت کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکا (ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلادیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے نام سے منسوب عمارت کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
عبوری حکومت میں کھیلوں اور نوجوانوں کے مشیر آصف محمود نے اعلان کیا ہے کہ شیخ حسینہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوتھ ڈویلپمنٹ کا نام تبدیل کرکے "بنگلادیش نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوتھ ڈویلپمنٹ" رکھا جائے گا۔آصف محمود نے اپنے دفتر کے پہلے دن ڈھاکا میں سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران شیخ حسینہ واجد کے نام سے منسوب انسٹی ٹیوٹ کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔مشیر کھیل نے مزید کہا کہ 'شیخ حسینہ کا نام بنگلادیش میں ایک خونریزی سے منسلک ہے۔ اسی لئے ہم انسٹی ٹیوٹ کا نام بنگلادیش نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوتھ ڈویلپمنٹ رکھنے جا رہے ہیں۔'یاد رہے کہ بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف کیا جانے والا احتجاج بعد میں حسینہ واجد کو ہٹانے کی تحریک میں تبدیل ہوگیا تھا جس کے باعث حسینہ واجد کو وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہو کر ملک چھوڑ کر بھاگنا پڑا تھا۔بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف تحریک کی قیادت کرنے والے 2 طالب علم ناہید اسلام اور آصف محمود بھی عبوری کابینہ میں شامل ہیں۔