پاک ویسٹ انڈیز سیریز،ٹکٹوں کی فروخت میں شائقین کی عدم دلچسپی

  پاک ویسٹ انڈیز سیریز،ٹکٹوں کی فروخت میں شائقین کی عدم دلچسپی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (این این آئی)پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹکٹس کی فروخت میں شائقین نے عدم دلچسپی کا اظہار کیاہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹکٹس کی فروخت میں شائقین نے عدم دلچسپی کا اظہار کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے ٹکٹس بہت کم تعداد میں فروخت ہوئی۔پی سی بی کی جانب سے ٹی 20 سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت 250 سے 2000 روپے جبکہ ون ڈے سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت 100 سے 1000 روپے تک رکھی گئی ہے، صورت حال یہ ہے کہ صرف قائد انکلوڑر کے 500 روپے والے ٹکٹ مکمل فروخت ہوئے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ شائقین دلچسپی نہیں لے رہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز13 دسمبر سے کراچی میں شیڈول ہے،ون ڈے سیریز کے میچز 18 دسمبر سے شروع ہونگے۔